روس نے امریکہ کی جانب سے صدارتی انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں اور
رہنماؤں کے سرورز اور ای میلز کی سائبر ہیکنگ میں روس کے ملوث ہونے کی وجہ
سے اس کے خلاف نئی پابندی لگانے کے منصوبے کو غلط بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس
سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچ
سکتا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے آج جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکہ کی طرف
سے روس کے خلاف پابندیاں لگانے کا منصوبہ غلط ہے اور اس سے دونوں ممالک کے
دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔روس کے مطابق امریکہ کے اس قسم کے کسی بھی اقدام کو اشتعال انگیز تصور کیا جائے گا۔